13 اپریل
Appearance
11 اپریل | 12 اپریل | 13 اپریل | 14 اپریل | 15 اپریل |
واقعات
[ترمیم]- 1111ء - ہینری پنجم کی بطور ہولی رومن شاہنشاہ تاج پوشی
- 1598ء - فرانس کے بادشاہ ہینری چہارم کے نانٹس فرمان کے مطابق ہوجوناٹس کو مذہبی آزادی
- 1829ء - برطانوی پارلمنٹ نے رومن کیتھولک کو مذہبی آزادی کا حق دے دیا۔
- 1849ء - ہنگری جمہوریت بن گیا۔
- 1919ء - امرتسر میں جلیانوالہ باغ میں برطانوی فوجیوں نے کم از کم 379 نہتے مظاہرین کو ہلاک کر دیا۔
- 1941ء - نیہون، (جاپان) اور روس نے غیر جانبداری کا معاہدہ کیا
- 1960ء فرانس ایٹمی صلاحیت رکھنے والا چوتھاملک بنا [1]
- 1944ء نیوزی لینڈاور سوویت یونین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے [1]
- 1849ء ہنگری کو جمہوری ملک قرار دے دیا گیا[1]
- 1829ء برطانوی پارلیمنٹ نے رومن کیتھولکس کو مکمل مذہبی آزادی دے دی[1]
ولادت
[ترمیم]- 1743ء - تھامس جیفرسن،امریکا کا سابق صدر
- 1828ء۔ جوزفین الزبتھ بٹلر۔ وکٹوریائی دور میں ایک انگریز نسائیت پسند اور سماجی مصلح تھیں۔ اس نے خواتین کا حق رائے دہی، خواتین کے بہتر تعلیم کے حق، برطانوی قانون میں پردہ پوشی کے خاتمے، بچوں کی جسم فروشی کے خاتمے اور نوجوان خواتین کی انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مہم چلائی، اس دور میں بچوں کو یورپی جسم فروشی کی طرف لے جایا جاتا تھا۔
- 1893ء۔ مولانا غلام رسول مہر۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ادیب، صاحب طرز انشا پرداز، مؤرخ، نقاد، صحافی، غالب شناس اور مترجم تھے۔
- 1913ء۔ قاضی محمد عیسیٰ ۔ تحریک پاکستان بلوچستان کے سرگرم رکن تھے انھوں نے ہی قائد اعظم کے کہنے پر مسلم لیگ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا۔(سال 2023ء۔ 2024ء میں پاکستان کے منصف اعظم قاضی فائز عیسیی کے والد )
- 1926ء۔اردشیر کاؤس جی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کراچی کے معروف کاروباری شخص اور روزنامہ ڈان کے کالم نگار تھے۔
- 1963ء - گیری کیسپاروف، شطرنج کا مشہور کھلاڑی
- 2000ء۔ حضرت علامہ مولانا حافظ طاہر علی عطاری قادری پاکستانی عالم دین
وفات
[ترمیم]- 910ء۔ جنید بغدادی صوفیائے کرام کے سربراہ اور اس میدان کے شاہسواروں میں شامل ہیں۔
- 1316ء۔ شہاب الدین عمر خان خلجی سلطنت دہلی کا تیسرا خلجی سلطان تھا۔
- 1794ء۔شیخ منصور۔ الامام المنصور المتوکیل علا اللہ ،جسے شیخ المنصور ("فتح") کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک چیچن اسلامی مذہبی اور فوجی رہنما تھا۔ شیخ منصور کو روسی سامراج کے خلاف قفقاز میں مزاحمت کا پہلا رہنما سمجھا جاتا ہے
- 1971ء۔ محمد شہاب الدین۔ کو ایلور مدراس میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے تیسرے منصف اعظم تھے۔
- 1920ء −انجم رومانی، پاکستان کے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم تھے۔
- 1997ء −فارغ بخاری، پاکستان کے اردو ، ہندکو اور پشتو زبان کے ممتاز شاعر، نقاد، محقق اور صحافی تھے۔
- 2005ء -علی احمد جلیلی، شاعری کی کلاسیکی روایت کے امین، شائستہ غزل گو ، دکن کے ممتاز اور معروف شاعر تھے۔
- 2013ء۔ سیسل چوہدری، پاکستانی فائٹر پائیلٹ (گروپ کپٹن) 1965 اور 1971ء جنگ میں کمال بہادری کا مظاہرہ کیا
تعطیلات و تہوار
[ترمیم]- تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز
- کمبوڈیا میں نئے سال کا آغاز
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو